این اے144میں پاکستانی سیاست کارخ بدلنےکاالیکشن ہے،شاہ محمود

Published on October 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

7
اوکاڑہ  (یو این پی) اوکاڑہ جلسے سے خطاب میں شاہ محمود قریشی بولے کہ میرے آنے سے تمام قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں، شاہ صاحب نے اسٹیج سے اپنے ہی رکن صوبائی اسمبلی کو شو کاز نوٹس بھی دے ڈالا۔شاہ محمود قریشی نے اوکاڑہ کے جلسے میں دبنگ انٹری مار دی، جب کہ گڑبڑ گھٹالا کرنے والے اپنے ہی ایم پی اے کیخلاف قرارداد بھی جلسے میں ہی پیش کردی، اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے این اے 144 کے ضمنی انتخاب کو پاکستان کا الیکشن قرار دے دیا اور یوں ساری قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، وہ آئے اور سب کی بولتی بند کرادی۔عوامی کچہری میں صوبائی اسمبلی کے ارکان کے خلاف قرار داد بھی پیش کردی، شوکاز نوٹس بھی دے ڈالا۔ شاہ صاحب نظر آئے فل فارم میں، جوشیلے انداز سے متوالوں کا خون گرمایا، تو خوب نعرے بازی بھی کروائی، ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کے زینے پر چڑھنے کیلئے پی ٹی آئی میں نہیں آیا، پاکستان کو بدلنے کیلئے پی ٹی آئی میں آیا، عمران خان کا ساتھ تبدیلی کا طوفان برپا کرنے کیلئے دیا، اوکاڑہ کی کچہری میری قراردادکاساتھ دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم این اے اور ایم پی اے کی غلامی کی سیاست نہیں کرنی، تحریک انصاف نےعوامی سیاست کرنی ہے، لڑائی ایک اور دو نمبر سیاست کی ہے، پاکستان کےعوام غریب سے غریب تر ہو رہے ہیں، پاکستان کی سیاسی سوچ بدلنے کیلئے آئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes