وزیراعظم نواز شریف کا 2018 میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان

Published on October 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

444
شیخوپورہ(یو این پی)وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں پاکستان میں تاریخ کا رخ موڑا جارہا ہے اب الٹی گنگا سیدھی ہورہی ہے ،دوہزار اٹھارہ تک ملک سے اندھیرے ختم کردیں گے،بجلی کے تین منصوبوں سے دس کھرب اسی ارب روپے کی بچت ہوگی،وزیراعظم نے نیپرا اور وزارت بجلی کو ہدایت بھی کر دی کہ منصوبوں میں ہونے والی بچت کا فائدہ عوام کو سستی بجلی کی صورت میں پہنچائیں،شیخوپورہ کے علاقے بکھی میں گیارہ سو اسی میگاواٹ بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعدوزیر اعظم نے خطاب کیا اوربولے کہ پہلے گنگاالٹی بہتی تھی تو سوال نہیں اٹھتے تھے لیکن اب تو الٹی گنگا سیدھی ہورہی ہے،جسکی وزیراعظم نے قوم کو مبارکباد بھی دی ۔نوازشریف نے کہا کہ انہوں نے کبھی چھ ماہ میں بحران ختم کرنے کا دعوٰی نہیں کیا۔تاہم وزیراعظم نے اس بارالاعلان بجلی کے خاتمے کا شیڈول دے دیاوزیراعظم نے عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اوربولے کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر بجلی کے بل جلانے سے بجلی نہیں آتی ،انہوں نے کپتان کو گالیوں کے بدلے دعا دینے کی بات کی،وزیراعظم کسان پیکیج پر بولے،کسان سیاستدانوں سے پوچھیں کہ آپکو ہمارے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت کس نے دی؟وزیراعظم نے منصوبے کی کم لاگت پر وفاقی اور پنجاب حکومت کی تعریف کی اور ساتھ ہی میڈیا سے بھی اسکی پزیرائی کا مطالبہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme