پشاور: زائد المعیاد ادویات رکھنے پر 9 کلینک سیل

Published on November 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 360)      No Comments

پشاور: (یواین پی) ایف آئی اے اور ہیلتھ کیئر کمیشن نے پشاورمیں مشترکہ کارروائی کے دوران نو کلینکس کو سیل کر دیا، کارروائیوں میں زائد المعیاد ادویات تحویل میں لے لی گئیں۔ایف آئی اے اور ہیلتھ کیئر کمیشن نے پشاور کے علاقے ڈبگری میں نجی کلینکس اور آپریشن تھیٹرز کے خلاف کارروائیاں کیں جس کے دوران کلینکس اور آپریشنز تھیٹرز سے زائد المعیاد ادویات برآمد ہوئیں، کلینکس میں آپریشن تھیٹر کی خراب صورت حال پر نو کو سیل کیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق کلینکس اور لیبارٹیوں میں ڈاکٹر بھی موجود نہیں تھے جبکہ رجسٹرڈ ادویات بھی دستیاب نہیں تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes