حکومت عوام پر ٹیکس پر ٹیکس اور عالمی اداروں سے قرض پر قرض لے رہی ہے ،عابد قریشی

Published on October 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

1794745_583308965107899_2605186535353421745_n
لاہور( یواین پی) پاکستان امن تحریک کے چئیرمین عابدقریشی نے کہا ہے کہ جب سے حکومت آئی ہے عوام پر ٹیکس پر ٹیکس اور عالمی اداروں سے قرض پر قرض لے رہی ہے ٹیکسوں وقرض کی صورت میں حاصل ہونیوالے پیسوں کا کوئی حساب ہی نہیں کہ وہ کہاں خرچ ہورہے ہیں غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کی اتنی انکم نہیں ہے جتنا ٹیکس وہ دے رہے ہیں ملک میں ترقی وخوشحالی کیلئے کرپشن،دہشتگردی،ملاوٹ،مہنگائی ،ناانصافی ،منشیات ،سستی وناہلی،رشوت خوری اور ہر قسم کے جرائم کا خاتمہ ضروری ہے اورجو بھی اس میں ملوث ہوان کو کسی صورت بھی معافی نہیں ملنی چاہئے اورملکی قدرتی وسائل استعمال میں لاکر ترقی کرنے کیلئے اللہ پاک نے ہمیں موقع دیا ہے اوراس موقع کو کبھی بھی ضائع نہیں جانے دینا چائیے ڈیموں سمیت بڑے قومی منصوبوں پر بھی تیزی سے کام کیا جائے تاکہ ملک سے مہنگائی،لوڈشیڈنگ،بیروزگاری اور دیگر مسائل سے چھٹکارہ مل سکے اور سیاستدانوں سمیت تمام پاکستانی اپنا سرمایہ ملک میں لائیں بدترین کرپشن کرکے آصف زرداری نے بھٹوکی جماعت کو ختم کردیا اورنون لیگ اور ایم کیوایم ایک سکے کے دورخ ہیں کیونکہ ان کا مشن ایک ہی ہے اور سابقہ حکومت تو کرپشن سے بھری پڑی ہے لیکن موجودہ حکومت نے پہلے بھی کئی سال حکومت کی اپنے اس سات سالہ دور میں صرف دو،تین ہی منصوبے بنائے تھے ان میں سے بھی کھربوں کی بدترین کرپشن کی بو آرہی ہے کوئی تو کرپشن کرنے والوں کی سرپرستی کر رہا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes