الیکشن ملک میں خوش گوار تبدیلی کا باعث بنے گا:سید مصطفی کمال

Published on June 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

کراچی(یواین پی)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ 2018 کاالیکشن ملک میں خوش گوار تبدیلی کا باعث بنے گا اور ملک میں مظلوم اور محکوم لوگوں کی حکمرانی قائم ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک کو نفرت اور تعصب نے تباہ و برباد کردیاہے، پی ایس پی واحد سیاسی جماعت جو نفرت آور تعصب کی سیاست نہیں کرتی بلکہ نفرتوں کی بجائے محبتوں کے پیغام عام کرنے کی جدوجہد کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کا فکر فلسفہ آج کراچی سے نکل کر پورے پاکستان سمیت ملک کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے اور لوگ جوق در جوق ہمارے امن پرستی کے نظریہ سے متاثر ہو ہم سے جڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی تمام مظلوم اور محکوم اورمتوسط طبقے کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑرہی ہے،آج ملک بھر میں انقلاب اور تبدیلی کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں،آج تمام قومیتیں پی ایس پی کے پرچم تلے متحدو منظم ہو چکی ہیں،پی ایس پی تمام قومتیوں کے مظلوموں کی ملک گیر جماعت بن چکی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy