پاکستان میں نئے اسلامی سال کا آغاز، آج یکم محرم الحرام

Published on October 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 473)      No Comments

1
کراچی(یوا ین پی)  محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا، ملک بھر میں نئے اسلامی سال کا آغاز ہو گیا ہے۔ چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کے مطابق یکم محرم 1437 ہجری جمعرات 15 اکتوبر 2015 کو ہو گی جبکہ یوم عاشور 24 اکتوبر بروز ہفتہ ہو گا۔ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو بعد نمازِ عصر محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہوا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں صوبائی اور زونل کمیٹیوں کے بھی الگ اجلاس ہوئے جنہوں نے چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں کی جانچ پڑتال کے بعد اس بارے میں مرکزی کمیٹی کو اطلاع دی اور مرکزی کمیٹی نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog