بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالہ سے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ڈی سی او وہاڑی

Published on October 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

17-10-2015 DCO
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام اور بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالہ سے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران ابتدائی طبی امداد کے لیے محکمہ صحت اور ریسکیو1122کی پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جبکہ موبائل ٹیمیں بھی ایمبولینس سروس سمیت محرم الحرام کے جلوسوں کے ساتھ رہینگی ریسکیو1122کے اہلکار اور محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور سٹاف ہمیشہ کی طرح مستعدی سے اپنے فرائض انجام دیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلعی ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی محمد ریاض ،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کامران خان ،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد،انچارج ایمرجنسی ریسکیو1122ڈاکٹر فرزند علی ، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اللہ داد لک، ایس این اے محمد خرم سلیم، ٹی ایم او میاں محمد اظہر ، ٹی ایم او میلسی چودھری ندیم ، ٹی ایم او بوریوالا ، ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر، اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ عزاداروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے ایمبولینس جلوسوں کے ہمراہ رہے جس میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف ضروری ادویات کے ساتھ موجود رہیں انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بھی جہاں ایمبولینس سروس دستیاب نہ ہو وہاں طبی عملہ کی ضروری ادویات کے ساتھ موجودگی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ شہری دفاع کے بم ڈسپوزل یونٹ کے ماہرین تینوں تحصیلوں میں موجود رہیں اور اہم جلوسوں کی سکریننگ کے سلسلہ میں ہدایات کو عملی جامہ پہنائیں انہوں نے واپڈ ، ٹیلی فون ، اور سوئی گیس کے اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ جلوسوں کے راستوں پر قائم اپنی تنصیبات کی بروقت جانچ پڑتال کریں انہوں نے کہا کہ عاشورہ محرم کے بعد بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے بھی بھی تمام انتظامات کو مکمل رکھا جائے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog