بارسلونا،مسلم لیگ ق سپین کے چےئرمین چوہدری امتیاز لوراں کی چوہدری شفاعت حسین سے ملاقات

Published on October 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

bar

بارسلونا(یواین پی) مسلم لیگ ق سپین کے چےئرمین اور معروف سماجی اور کاروباری شخصیت اور فخر کیمونٹی چوہدری امتیاز لوراں نے چوہدری شفاعت حسین سے بارسلونا میں ملاقات کی۔اس موقعہ پر چوہدری ثاقب طاہر،انوار الحق،چوہدری حسین الہی اور ظہور الہی پیلس گجرات کے ترجمان حمید اللہ بھٹی بھی موجود تھے۔ چوہدری امتیاز لوراں نے چوہدری شفاعت حسین کو بارسلونا میں خوش آمدید کہا۔اس موقعہ پر پارٹی امور اور بلدیاتی الیکشن پر بات چیت ہوئی۔چوہدری شفاعت حسین نے چوہدری امتیاز لوراں کی سیاسی وسماجی خدمات کو سراہا اور کہا آپ جیسے نظریاتی سنےئر رہنما پر پارٹی کو فخر ہے اور پارٹی آپکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔چوہدری امتیاز لوراں نے بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے بتایا کہ وہ سپین بھر میں مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے رابط میں ہیں اور انکی فیملی بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ق کے امیدوارکو ہی ووٹ دینگے۔اور انشاء اللہ گجرات سے مسلم لیگ ق کے امیدوار ہی کامیاب ہونگے۔چوہدری شفاعت حسین نے مسلم لیگ ق سپین کے چےئرمین چوہدری امتیاز لوراں کو بلدیاتی الیکشن کے حوالہ خصوصی ٹاسک دے دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog