عام آدمی پارٹی کا شیوسینا پر پابندی لگانے کا مطالبہ

Published on October 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

04
نئی دہلی(یو این پی)بھارت کی عام آدمی پارٹی نے شیوسینا پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا، شیوسینا پوری دنیا میں بھارت کیلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں. الیکشن کمیشن آف انڈیا نوٹس لے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق پیر کے روز بھارتی عام آدمی پارٹی نے کرکٹ کی بحالی کیلئے پاک بھارت حکام کے درمیان جاری ملاقات کے دوران شیوسینا کے غنڈہ گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، عام آدمی پارٹی کے ترجمان پرپریتی سن نے کہا کہ شیوسینا 50 سال سے نفرت کی سیاست کر رہی ہے اور پوری دنیا میں بھارت کیلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، شیوسینا نے پاک بھارت کی عوام کے درمیان نفرت کے بیج بونے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے، گزشتہ کئی روز سے شیوسینا کے انتہا پسندوں نے غیر انسانی اور غیر اخلاقی رویہ اپنا رکھا ہے اور بھارتی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ترجمان نے بتایا کہ بھارت کی سول سوسائٹی کو شیوسینا کی حرکات پر سڑکوں پر نکل آنا چاہیے، انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ حکام پر شیوسینا کے انتہا پسندوں کے حملے سے بھارت کا امیج خراب ہوا ہے، شیوسینا پارٹی پر مکمل پابندی لگائی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme