چھلگری کے امام بارگاہ میں خود کش دھماکہ ،10 افراد شہید ،20 زخمی

Published on October 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 872)      No Comments

news-1445523103-5068_largeبولان … چھلگری میں کے علاقے میں امام بارگاہ میں خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور 20 زخمی ہو گئے ہیں ۔صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دھماکے میں دس افراد شہید ہوئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ امام بارگا ہ کا ظمیہ میں دھماکہ مغرب کی نماز کے وقت ہوا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا اور دھماکے کرنے والے خود کش حملہ آور کا سر مل گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کی عمر 18سے 19سال تھی ۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دھماکے کی مذمت کی ہے ۔عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومتیں ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ،ایسے عناصر کو کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes