اعلی تعلیم کے بغیر علاقے کی ترقی ممکن نہیں وائس چانسلر پروفیسر زکریا ذاکر

Published on September 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments


پسماندہ طبقے کو اعلی تعلیم کے دھارے میں لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے
اوکاڑہ (یو این پی ) اعلی تعلیم کے بغیر علاقے کی ترقی ممکن نہیں، اوکاڑہ یونیورسٹی ایک روایتی اور کمرشل ادارہ نہیں بلکہ اس کے دروازے معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں افراد کے لیے کھلے ہیں اور تمام طلباء کیلئے تمام شعبہ جات میں مساوی مواقع موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہاراوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر زکریا ذاکر نے فیکلٹی کے ہمراہ نواحی گائوں موضع جوئیہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کسانوں اور مزدوروں کے خاندانوں کواس بات کی ترغیب دی اور کہا کہ پسماندہ طبقے کو اعلی تعلیم کے دھارے میں لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اسلئے نے بچوں، خاص طور پر لڑکیوںکو اعلی تعلیم کے لیے بھیجیں۔ مقامی کمیونٹی سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یہ ان کا فرض منصبی ہے کہ وہ اس علاقے میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے کام کریں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی نے اعلی تعلیم کے فروغ کے ذریعے پسماندہ طبقات کی ترقی و خوشحالی کے لئے ایک کمیونٹی آوٹ ریچ پروگرام کا آ غاز کیا ہے جس کے تحت اوکاڑہ سے منسلک مختلف دیہی علاقوں میں وہ خود جا کر پسماندہ طبقات میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی انڈسٹری کے عصری تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اپنے طلباء کی پیشہ وارانہ تربیت پہ بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ یونیورسٹی کی ڈگری لینے کے بعد ہر طالب علم اپنا با عزت روزگار کما سکے اور ملکی معیشت کی بہتری میں اپنا حصہ ڈال سکے۔ پروگرام کے اختتام پر یونیورسٹی کے اساتذہ نے طلباء کے روشن مستقبل کے لئے گائوں میں ایک سروے بھی کیا جس میں مقامی کمیونٹی کے اعلی تعلیم کے متعلق رجحانات اور توقعات کا جائزہ لیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题