بلدیاتی انتخابات کےنتائج نےمخالفین کی پیش گوئیاں اورخواب چکنا چورکردیئے: بلاول بھٹو

Published on November 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

02
کراچی(یو این پی)پیپلز پارٹی کےچیئر مین بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے مخالفین کی پیش گوئیاں اور خواب چکنا چورکردیئےہیں ،پہلےمرحلےمیں کامیابی واضح پیغام ہےکہ پیپلز پارٹی ہی واحدملک گیرقومی جماعت ہے۔تفصیلات کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےبلدیاتی الیکشن میں سندھ اورپنجاب کےکامیاب امیدواروں کومبارکباددی اورخیرپور،فیصل آبادودیگرعلاقوں میں 12سےزائدافرادکی اموات پرافسوس کااظہارکیا،ان کاکہناہےکہ الیکشن میں پرتشددواقعات اورانسانی جانوں کاضیاع نہایت تکلیف دہ امرہے۔الیکشن کمیشن اورانتظامیہ کودوسرےمرحلےکیلئےحفاظتی انتظامات کویقینی بناناہوگا،بلاول بھٹونےکہاکہ بلدیاتی انتخابات کےنتائج نےمخالفین کی پیش گوئیاں اورخواب چکنا چورکردیے،چیئرمین پی پی نےکہاکہ جب بھی شفاف اور آزادانہ انتخابات ہوئےپی پی نےکامیابی حاصل کی۔ان کاکہناتھاکہ مجھےیقین ہےکہ بلدیاتی انتخابات کےدوسرےاورتیسرےمراحل کےنتائج بھی مخالفین کیلئےسرپرائزثابت ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes