انتخابات کا انعقاد ایک جمہوری عمل ہے، عذرہ مہیسر

Published on December 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمیدچنڈ)ضلعی الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عذرہ مہیسر نے کہا ہے کہ انتخابات کا انعقاد ایک جمہوری عمل ہے جوکہ انتخابی فہرستوں کے بغیر نا مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے جمہوری عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ووٹر لسٹ کی درستگی انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یونین کونسل سونڈا کے ہیلایا، میربحر و ديگر مختلف دیہات اور علاقوں کے دورے دوران معزززین اور مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گھر گھر ووٹ تصدیق کے عمل کا جائزہ لیا اور عملے کی جانب سے ووٹ داخلا، اخراج اور تصدیق کا رکارڈ چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ ووٹ تصدیق کے عمل کو مزید تیز کریں تاکہ جاری کام کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کے صحیح اندراج کو یقینی بنائیں تاکہ غلطیوں سے پاک ووٹر لسٹ تیار کی جا سکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹریشن افسر اعظم پالاری، سپروائزرز ممتاز سومرو، ریاض حسین شاہ، کاشف الاہی و ديگر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog