پاکستان اقوام متحدہ کے 20سے زائد اداروں کا سرگرم کارکن، عالمی برادری شیو سینا کی دہشتگردانہ کاروائیوں کا نوٹس لے، دفترِ خارجہ

Published on November 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 566)      No Comments

11905777_860435227326117_3453841741133217994_nاسلام آباد (یو این پی) دفترِ خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے 20سے زائد اداروں کا سرگرم کارکن ہے جسے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں 105 ووٹ ملے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت میں شیوسینا کی دہشت گرد کارروائیوں کا نوٹس لے جنہوں نے پاکستانیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان حریت رہنماﺅں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہے۔ ان رہنماﺅں کی گرفتاری کشمیریوں کے کی صدائے حق کو دبانے کی کوشش ہے۔ ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گیتا کی بھارتی شہریت ثابت ہونے کے بعد اسے بھارت بھیجا گیا ہے۔ پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام انتہائی محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes