دھاندلی کے جھوٹے الزامات کو چھوڑیں، آئیں پاکستان کے لیے ملکر کام کریں، سردار ایاز صادق

Published on November 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 581)      No Comments

images
اسلام آباد(یوا ین پی)قومی اسمبلی کے سپیکر کے امیدوار سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر تمام جماعتوں کوپاکستان کے لیے ملکر کام کرنے کی دعوت دے دی۔سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دھاندلی کے جھوٹے الزامات کو چھوڑیں، آئیں پاکستان کے لیے ملکر کام کریں، 31 اکتوبر 2015ء کوبلدیاتی انتخابات نے عام انتخابات 2013ء کی شفافیت پر مہر ثبت کر دی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مجھ پر تہمتیں لگائی گئیں الزامات عائد کیے گئے ان سب کو عوامی عدالت نے مسترد کر دیا ،میں وزیر اعظم محمد نواز شریف، شہباز شریف تمام پارلیمنٹرینز،وزراء کا مشکور ہوں۔مجھے ان کا مکمل تعاون حاصل رہا۔ میری یہی سیاسی کمائی ہے۔قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی میرے اثاثے ہیں۔ یہ میری عزت میرے اچھے دوست عمر بھر اکٹھے رہنے کے اثاثے ہیں۔انہوں نے جس طرح ساتھ دیا فراموش نہیں کر سکتا۔مولانا فضل الرحمن خان،فاٹا کے اراکین،آفتاب احمد خان شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی سب کا مشکور ہوں سب سے رابطے کیے ، حمایت کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہاکہ عوام نے ہمیں استعفے دینے کے لئے منتخب نہیں کیا ،آئیں ملکی استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题