افغانستان میں دھماکہ ،29افراد شہید ،50سے زائد زخمی

Published on June 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments


کابل (یو این پی)افغانستان میں کابل بینک کے قریب کار دھماکے سے 29افراد شہید جبکہ 50سے شدید زخمی ہو گئے جن میں افغان فوج کے جوان بھی شامل ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں کابل بینک کے قریب بارود سے بھری گاڑی میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 29افراد شہید جبکہ 50سے زائد شدید زخمی ہو گئے ۔دھماکے کے فوری بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ امدادی ٹیمیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہی ہیں ۔بتا یا جا رہا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں افغان فوج کے اہلکار بھی شامل ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme