راجستھان : امتحانی مراکز میں مردوں کی شرٹس اور مسلمان خواتین کے اسکارف اور دوپٹے اتروادیئے گئے

Published on November 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

066
 جےپور(یو این پی)بھارتی افسران شیوسینا کی تقلید میں مودی سرکار کو بھی پیچھے چھوڑ گئے  راجستھان کے امتحانی مراکز میں مردوں کی شرٹس اتروادیں  جبکہ مسلمان خواتین کے اسکارف  اور دوپٹے اتروادئیےگئے۔تفصیلات کےمطابق بھارتی افسران بھی شیو سینا کے پیروکار نکلے شیو سینا کی تقلید میں مسلمان طلبا کو بھارتی افسران کی انتہا پسندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،آر پی ایس سی کے امتحانات میں راجستھان کے امتحانی مرکز میں لڑکیوں سے حجاب اور دوپٹے اتروادئیے گئےجبکہ لڑکوں سے ان کی شرٹس ہی اتروا دی گئیں۔امتحان دینے والی ایک مسلمان طالبہ صدف کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے اسکارف اتارنے کا کہا گیا اور امتحانی مرکز میں پہنچنے کے بعد دوپٹہ بھی اتروا دیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ چیکنگ کے لیے آئے افسران نے ان کی تضحیک بھی کی  ،بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندانہ سوچ میں اضافہ ہورہا ہے  اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے ایسے شرمناک رویے اپنانے والوں کو سزا دینے کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes