ایشیا کپ کیلئے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

Published on September 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

لاہور: (یواین پی) فٹنس ٹیسٹ میں کپتان سرفراز احمد کو سپر فٹ قرار دیا گیا جبکہ فاسٹ بولر حسن علی اور جنید خان بھی فٹنس کے معیار پر پورے اترے۔ آل راؤنڈر عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے، انہیں کل پھر موقع دیا جائے گا، جس کے بعد ٹیم کا اعلان متوقع ہے۔کرکٹ کے ایشیائی معرکے کیلئے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لیئے گئی۔ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مکمل کیے گئے ان میں سرفراز احمد، بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، شعیب ملک، آصف علی ، حارث سہیل، شاداب خان، محمد حفیظ، شان مسعود کے علاوہ فاسٹ بولرز بھی شامل تھے۔کپتان سرفراز احمد نمبر گیم میں سب سے آگے نظر آئے، ان کا نتیجہ اٹھارہ اعشاریہ چار رہا جبکہ حسن علی اور جنید خان بھی ٹاپ تھری میں شامل تھے۔ عماد وسیم یو یو ٹیسٹ پاس نہ کر سکے، منگل کو پھر موقع دیا جائے گا، جس کے بعد ہی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر سے یو اے ای میں ہوگا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا انیس تاریخ کو شیڈول ہے۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes