ٹیکسلا،پچاس سالہ شخص نے حوا کی بیٹی کی عزت تار تار کردی

Published on November 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 795)      No Comments

ٹیکسلا(یو این پی)پچاس سالہ شخص نے حوا کی بیٹی کی عزت تار تار کردی ،تھانہ واہpic rap taxila کینٹ کے علاقہ براہمہ میں معمر شخص نے 13 سالہ دوشیزہ کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے کیس میں ملوث تین ملزمان کے خلاف اسقاط حمل ، و ریپ کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے،اطلاع ملتے ہی انسانی حقوق کی تنظیمیں میدان میں کود پڑیں،ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل خود کیس کی تفتیش کرتے رہے،دوشیزہ کے ساتھ ریپ کا مقدمہ اسکی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، کیس کا مرکزی ملزم سیاسی اثر رسوخ کا حامل ہے جسے پولیس ابھی تک گرفتار نہ کرسکی،غیر قانونی طور پر چار ماہ سے اوپراسقاط حمل کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز کردیا گیا،کیس کے الگ الگ تفتیشی آفیسر مقرر کردیئے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ صدر کی حدود میں براہمہ کی رہائشی 13 سالہ ح، س کو اسکا منہ بولا باپ اشفاق خان ولد مشتاق خان جسے وہ ابو کہتی تھی چار ماہ تک اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناتا رہا ، بچی کے پیٹ میں شدید درد ہوا جس پر اسکی ماں اسے قریبی ہسپتال لے گئے جہاں معلوم ہوا کہ بچی سترا ہفتوں کی حاملہ ہے جس پر اسے تشویش لاحق ہوئی دریں اثنا بات کھلنے کے خدشہ کے پیش نظر اشفاق کے دو بھائی آصف اور عامر اسے میڈیکل چیک اپ کی غرض سے ہسپتال لے گئے لالہ رخ میں قائم رحمان میڈیکل سینٹر میں ڈاکڑز کے ساتھ ملی بھگت سے بچی کا حمل ضائع کرادیا گیا،اور بچی کو خاموش رہنے کا کہا ، گزشتہ روز بچی کے ایک عزیزفرید نامی شخص کو انکے بھائیوں عامر اور آصف نے شدید زود و کوب کیا اور اسے اپنی حویلی میں لیجاکر منہ بند کرنے کی دھمکی دی جبکہ اسے برہنہ کر کے مارتے رہے شور و واہلا سے قریب ہی ہائش پذیر اس کے دیگر عزیزموقع پر پہنچے جہاں سے اسے چھڑا کر لایا گیا ، فرید نے پولیس کو درخواست دی کہ اسے مذکورہ افراد نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جبکہ کیس اپنے بھتیجے کے اوپر ڈالنے کا کہا،ادہر ح،س کی والدہ نے تھانہ میں درخواست دی کہ اشفاق نامی شخص اسکی کمسن بیٹی کے ساتھ منہ کالا کرتا رہا جس کا انکشاف اسکی بیٹی نے کیا جبکہ غیر قانونی طور پر میری بیٹی کا حمل ضائع کیا گیا، پولیس نے متاثرہ دوشیزہ کو میڈیکل کے لئے سول ہسپتال ٹیکسلا منقتل کردیا جہاں بچی کے الٹرا ساؤنڈ سمیت مختلف ٹیسٹ کئے گئے سول ہسپتال ٹیکسلا میں تعینات لیڈی ڈاکٹر انیلہ کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں ریپ ثابت ہوگیا ہے جبکہ اسقاط حمل بھی کیا گیا،بچی کے والد ساجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں وہ چھ بچیوں کا باپ ہے ، میری بیٹی کے ساتھ جو ظلم و بربریت اور سفاقی کا مظاہرہ کیا گیامجھے انصاف چاہئے،اسکا کہنا تھا کہ وہ ایک غریب آدمی ہے چھوٹی سی دکان ہے جہاں سے وہ اپنے بال بچوں کا رزق کماتا ہے،والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان ، وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف دلایا جائے ، اور واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،یاد رہے کہ سول ہسپتال ٹیکسلا میں ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل سلیم ختک تین گھنٹوں سے زائد بیٹھے رہے ، جبکہ وہاں موجود لوگوں کا شبہ تھا کہ ڈی ایس پی کیس پر اثر انداز ہونے کے لئے یہاں موجود ہیں، ڈی ایس پی سلیم خٹک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پولیس نے دو ایف آئی درج کر لی ہیں جبکہ دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے،انھوں نے یقین دلایا کہ مظلوموں کے ساتھ ہر قسم کا انصاف ہوگا،ادہر پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر ، کونسلر کینٹ بورڈ واہ کینٹ ملک احتشام اقبال، ملک عادل و دیگر لوگ موقع پر پہنچ گئے، ایم پی اے ملک تیمور کا کہنا تھا کہ انسانیت سوز ظلم کیا گیا، ن لیگ گوڈ گورنس کا راگ تو الاپتی ہے مگر انکے اپنے کارندے غیر قانونی اور اخلاق باختہ کاروائیوں میں ملوث ہیں انھیں عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ کو بھی اس قسم کی حرکت کرنے کی جسارت نہ کرسکے،معروف قانون دان میر ناصر مذکورہ کیس میں ہر قسم کی قانونی معاونت فراہم کرتے رہے انکا کہنا تھا کہ ظلم و بربریت اور درندگی کا مظاہرہ کیا گیا وہ متاثرہ خاندان کو ہر قسم کی قانونی معاونت مفت فراہم کریں گے ، واقعہ کی اطلاع پر دیگر انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی پہنچ گئیں ، اور مذکورہ معاملہ کو ہائی سطح کے فورم پر اٹھانے کا عندیہ دیا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes