داسو حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر چیئرمین پی ٹی آئی کا اظہارِ تعزیت

Published on April 5, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

 دہشت گرد حملے کے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، گو ہر خان
اسلام آ باد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہر خان نے چینی سفارتخانے میں جا کر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے قافلے پر کیے جانے والے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے لیے اظہارِ تعزیت کیا ہے ۔ جمعہ کے روز چینی سفا رتخا نے کے مطا بق گوہر خان نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی جانب سے دہشت گرد حملے کے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی زیر قیادت خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت، واقعے کی مکمل سنجیدگی سے تحقیقات کرنے، مجرموں کی گرفتاری اور انہیں فوری سزا دینے ، چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور پاک- چین روایتی دوستی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرےگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes