ماضی کے نامورشوبز کے ستارے رنگیلا،کیفی اور عجب گل نے کیمرے کے پیچھے اور آگے خوب نام کمایا خرم شہزاد

Published on November 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,022)      No Comments

فلم انڈسٹری میں کچھ ایسے لوگ بھی گھس آئے ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری کو بدنام کیا، ایسے لوگ فلم نگر میں کلنک کا ٹیکہ ہیں
بوریوالہ(یواین پی) ہماری پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایسی روایات موجود ہیں جنہوں نےKhurram Shahzad فلم نگر میں کیمرے کے پیچھے اور کیمرے کے آگے ان تھک محنت کرتے ہوئے عزت،شہرت اور دولت کمائی ان میں سرفہرست نامور اداکار،گلوکار،فلمسازو ہدایت کار رنگیلا،پنجابی فلموں کے نامور اداکار و ہدایت کارکیفی، اداکار و ہدایت کار عجب گل اورجاویدشیخ شامل ہیں ان خیالات کا اظہار نوجوان اداکارو،ہدایت کار خرم شہزاد نے یو این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید بتایاکہ چاکلیٹی ہیرو وحید مراد بھی ایک فلم میں ہدایت کاری کر چکے ہیں اسی طرح ندیم بھی اداکاری کے ساتھ ساتھ بطور گلوکار اور ہدایت کاری میں اپنا لوہا منو چکے ہیں پاکستان کی پہلی ہٹ فلم ’’پھیرے‘‘ کی ہیروئن لتا کے شوہر نذیر بھی بطور فلمساز،اداکار اور ہدایت کار کام کر چکے ہیں ان سٹار کو دیکھتے ہوئے میں بھی کیمرے کے آگے اور پیچھے اپنا نام بنانا چاہتا ہوں ہدایت کار و اداکار خرم شہزادنے بتایا کہ فلم انڈسٹری میں کچھ ایسے لوگ بھی گھس آئے ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری کو بدنام کیا اور ایک طویل عرصہ اس نگر میں گزارنے کے باوجود اپنا نام پیدا نہ کرسکے ایسے لوگ فلم نگر میں کلنک کا ٹیکہ ہیں ہماری فلم انڈسٹری میں نئے چہروں کی اشد ضرورت ہے ہمیں اپنے سینئر کا احترام کرنا چاہئے کیونکہ وہ ہماری فلم لائن کا سرمایہ حیات ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہمیں نئے لوگوں کو بھی آگے بڑھنے کے مواقع دینا ہوں گے کیونکہ نئے نوجوان لوگوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہوتا ہے واضح رہے ان کی پنجابی فلم ’’پینڈو بادشاہ‘‘جلد ریلیز کی جائے گی اور ’’عشق مذاق نئیں ‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog