لیدر سروس سینٹر قصور میں تقسیم اسناد کی تقریب سابق چیف پراجیکٹ آفیسر مقصود احمد انجم کی خصوصی شرکت

Published on November 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

قصور (یو این پی) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیر تحت چلنےllll والے لیدر سروس سینٹر قصور میں گذشتہ روز تقسیم اسناد کی تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں ٹینریز ایسوسی ایشن قصور کے عہدیدار میاں مجاہد اور میاں اشفاق ،سیفی انجینریننگ ورکس کے چیف ایگزیکٹیو میاں عبدالغفور ، بورڈ آف مینجمنٹ ٹیوٹا کے سینئر ممبر رانا محمد سلیم اور حاجی معین کے علاوہ لیدر سینٹر قصور کے سابق چیف پراجیکٹ آفیسر مقصود احمد انجم نے شرکت کی ۔ سینٹر کے موجودہ چیف پراجیکٹ آفیسر شکیل احمد نے اپنے خطاب کے دوران پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ رانا محمد سلیم نے پراجیکٹ کی تکمیل کی تاریخی حقیقت بتائی میاں مجاہد نے پراجیکٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ جبکہ سابق چیف مقصود احمد انجم نے اس پراجیکٹ کی بحالی کے بارے میں حقائق بتائے اور انہوں نے کہا کہ جب پراجیکٹ کا چارج سنبھالا تو یہ بھوت بنگلہ تھا اور اس کو شیش محل بنانے میں انکی کاوشیں انقلابی اور مثالی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ اب 50تا 60ہزار یومیہ دے رہا ہے۔آخر میں لیدر ٹریڈ میں کامیابی سے ٹریننگ کورس مکمل کرنے والے طلباء کو اسناد جاری کی گئیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes