گیس کی قلت کے باوجودگیس گیزرز کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ

Published on October 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سوئی گیس کی قلت کے باوجود گیس گیزرز کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب مقامی سطح پر غیر معیاری گیس گیزرز کی تیاری بھی جاری ہے مگر مقامی سطح پر جگہ جگہ تیار ہونیوالے ان گیس گیزرزکی چیکنگ کیلئے کوئی اقدامات نہ کئے جارہے ہیں جس کے باعث کسی بھی وقت کسی بھی جگہ ناخوشگوار واقعات کا احتمال بڑھتاجارہاہے۔تفصیلات کے مطابق معلوم ہواہے کہ موسم سرما کے آغازکے ساتھ ہی شہریوں نے گرم پانی کے حصول کیلئے گیس گیزرز کی تنصیب شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں گیس گیزرز کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے نیز بازار میں 25گیلن سے لیکر 50گیلن تک کاگیزر 35 ہزارروپے سے لے کر 45ہزار روپے تک فروخت کیاجارہاہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فیصل آباد میں نڑ والا روڈ، ریگل روڈ، صادق مارکیٹ، ریلوے روڈ سمیت دیگر علاقوں میں مقامی سطح پر گیس گیزرز کی تیاری اور مرمت کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ گیاہے جن میں غیر معیاری میٹریل استعمال کیاجارہاہے جو کسی بھی وقت کسی حادثہ کاموجب بن سکتاہے۔مزید برآں شہریوں نے خراب گیس گیزرز کی مرمت کیلئے بھی اقدامات شروع کردیئے ہیں اور انہیں کاریگروں کی بھاری مزدوریاں اداکرناپڑرہی ہیں۔ صارفین کاکہناہے کہ کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے پردوکاندار اور کاروباری و تجارتی لوگ شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں مناسب حکمت عملی کی بھی اپیل کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog