دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، ناروے کے سفیر کی میڈیا سے گفتگو

Published on November 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 458)      No Comments

Flag-Pins-Pakistan-Norwayلاہور (یو این پی) ناروے کے سفیر ٹورے نیڈربو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پاکستان کے توانائی بحران کا حل تلاش کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ناروے کے سفیر ٹورے نیڈربو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے توانائی بحران پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناروے حکومت کے تعاون سے سندھ میں 150میگا واٹ کا منصوبہ زیرِ تکمیل ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیکورٹی اداروں کو مزید فعال کرنا چاہتے ہیں اور جدید فرانزک گاڑیاں پنجاب پولیس کے حوالے کی ہیں. شہر لاہور کی تعریف کرتے ہو ئے ناروے کے سفیرکا کہنا تھا کہ اس شہر میں اپنائیت کا احساس رہتا ہے اور یہاں بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes