ایٹمی اثاثے مقدس امانت ہیں، جنرل راحیل شریف

Published on November 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

111
 راولپنڈی(یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس نیوکلیئر سکیورٹی کا موثر نظام موجود ہے۔ پاکستان کے پاس ایٹمی اثاثے مقدس امانت ہیں اور اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے سینٹر آف ایکسیلینس فار نیوکلیئر سکیورٹی کا دورہ کیا اور وہاں جدید سہولیات اور جاری تربیتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ سٹریٹجک پلان ڈویژن کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے ان کا استقبال کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹریٹجک پلان ڈویژن کا قیام بھی اہم قدم ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے سٹریٹجک منصوبوں کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سٹریٹجک پلان ڈویژن فورسز کے پیشہ وارانہ عزائم اور صلاحیتوں کو سراہا آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے ۔ پاکستان کے پاس نیوکلیئر اثاثوں کی سکیورٹی کے حوالے سے موثر نظام موجود ہے کسی کو ہمارے اثاثوں کے لیک ہونے پر شک نہیں کرنا چاہیے پاکستان کے ایٹمی اثاثے کی حفاظت ذمہ دار اداروں کے پاس ہے۔ آرمی چیف نے ایٹمی اثاثوں کی بہتر صلاحیت ‘ تحفظ اور سکیورٹی سے متعلق تمام معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سٹریٹجک پلان ڈویژن کی کارکردگی پر خوشی کا بھی اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes