بہاول نگر ، مویشی پال جانوروں کی خوراک توڑی کا بحران اور شدت اختیار کر گیا

Published on February 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 1,034)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) ضلع بہاول نگر میں مویشی پال جانوروں کی خوراک توڑی کا بحران اور شدت اختیار کر گیا، کسانوں نے مجبوراً گندم کی کھڑی فصل کاٹ کر جانوروں کو چارے کے طور پر استعمال شروع کر دیا، ایک ماہ گزرنے کے باوجود نہ توڑی کی برآمد رُک سکی اور نہ ہی دفعہ 144 کا نفاذ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق فقیروالی ، ہارون آباد، فورٹ عباس و دیگر علاقوں میں توڑی کی شدید قلت سے جانوروں کو خوراک کی دستیابی انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر گئی ہے کیونکہ توڑی گتہ ،ہارڈ بورڈ اور چپ بورڈ کی تیاری میں استعمال ہونے لگی ہے اس غرض سے کراچی حیدر آباد برآمد کی جارہی ہے ۔پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھٹہ خشت میں بھی بورے کی بجائے توڑی اور کپاس کی چھڑیوں کا چورا استعمال ہو رہا ہے جس کے باعث ضلع بہاول نگر میں توڑی ناپید ہو چکی ہے۔ جس کی وجہ سے گوشت اور دودھ دینے والے مویشیوں کے مالکان اپنے جانور سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب کسان اور مویشی پال حضرات گندم کی کھڑی فصل کاٹ کر بطور چارہ جانوروں کو کھلارہے ہیں۔ اگر اس کا سدباب نہ کیا گیا تو آنے والی گندم کی فصل جو کہ پانی کی قلت کی وجہ سے باقاعدہ کاشت نہ ہو سکی تھی اور اب چارے کے طور پر استعمال ہوتی رہی تو پنجاب میں گندم کا قحط بھی ہو جائے گا۔ کسانوں اور مویشی پال حضرات نے ڈپٹی کمشنر ضلع بہاول نگر سے مطالبہ کیا ہے ضلع بہاول نگر میں دفعہ 144 نافذ کر کے توڑی کی برآمد پر پابندی لگائی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes