گوجرانوالہ :بلدیاتی الیکشن ،عام آدمی بھی خاص بن گئے

Published on November 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

7777
گوجرانوالہ (یو این پی)  گوجرانوالہ میں بلدیاتی انتخابات نے عام آدمی کو بھی خاص بنادیا ہے،امیدوار گھر گھر جاکر منت سماجت پر مجبور جبکہ ووٹروں کے نخرے عروج پر پہنچ گئے،گوجرانوالہ میں بلدیاتی انتخابات قریب آتے ہی امیدواروں کی جانب سے منت سماجت،آوٴ بھگت اور کھابوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔بدلتے موسم میں انتخابی دفاتر میں شام کو ووٹرز کی گرما گرم جلیبیوں،چائے ،بسکٹ،بریانی اور باربی کیو جیسے کھابوں سے خوب خاطر تواضع کی جارہی ہے۔ووٹرز کی پھرتیاں بھی کسی سے کم نہیں ہیں،وہ ایک امیدوار کے جلسے میں کھانا اڑاتے ہیں تو دوسرے کے دفتر میں چائے کی فرمائش کرتے ہیں۔بلدیاتی امیدواروں کی جانب سے انتخابی ڈیروں میں گھوڑا ڈانس اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں کا بندوبست بھی کیا جارہا ہے۔امیدوار جہاں اپنے ووٹ پکے کرنے کی خاطر ووٹرز کی ہر خواہش پوری کرنے کے لئے تیار ہیں،وہیں کچھ منچلے انتخابی دفاتر پر ملنے والی آوبھگت سے خوب لطف اٹھارہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes