سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف پانچ روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے

Published on November 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

واشنگٹن۔۔۔سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف پانچ روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے جہاںdownload وہ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ پانچ روزہ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف اعلیٰ امریکی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں افغان حکومت کے طالبان کے ساتھ مذاکرات اور بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ کی پاکستان میں دہشت گردی سمیت اہم اموربھی زیرغور آنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بدلتے علاقائی حالات میں آرمی چیف کا دورہ امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دورے میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سیکیورٹی اور امن پر بات چیت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے ہمیشہ سپورٹ فراہم کی اور آپریشن ضرب سے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ آپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد افغانستان فرار کی کوشش کریں گے لیکن افغان حکومت نے اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes