طارق جمیل اور سابق صدر پرویز مشرف کا دلچسپ مکالمہ

Published on November 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

111
اسلام آباد(یو این پی) سابق صدر پرویز مشرف نے مولاناطارق جمیل کو ناشتے پر بلایا اور اْن سے استفسار کیا کہ داڑھی کیوں رکھی ہے اگر آپ ڈاکٹر بنتے تو کتنا اچھا ہوتا جس پر مولاناطارق جمیل نے کہا کہ اسی داڑھی نے تو آپ کو بلانے پر مجبور کیا اور پرویز مشرف لاجواب ہوگئے۔ مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک بیان میں داڑھی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار سابق صدر نے سابق صدر پرویز مشرف نے مجھے ناشتے پر بلایا اور کہا کہ داڑھی کیوں رکھی ہے، یہ امامہ کیوں لیا ہوا ہے کاش تیرے جیسے ذہین انسان ڈاکٹر بنتے، آپ اگر ایم بی بی ایس ڈاکٹر بنتے تو کیا کمال ہوتا۔ پرویز مشرف کے ان سوالات پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ صدر صاحب، ڈاکٹر تو ہزاروں ہیں لیکن آپ نے کسی کو بلایا ہے ناشتے پر آپ لقمہ اٹھا اٹھا کر میرے منہ میں ڈال رہے ہیں، یہ سب کچھ محمدۖ کا صدقہ ہے، اْن کی اسی سنت نے آپ کو مولاناطارق جمیل کا جوتا سیدھا کرنے پر مجبور کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog