کراچی :دودھ من مانے نرخ پر فروخت

Published on November 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 2,606)      No Comments

222
کراچی(یو این پی)  بعض منافع خوروں نے کمشنر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے تازہ دودھ کی قیمت نوے روپے فی لیٹر تک پہنچا دی، شہریوں کہتے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں کراچی ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی کے دفتر میں بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کردتے ہوئے تازہ دودھ کی قیمتوں میں ازخود چھ روپے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس سے شہر کے بعض علاقوں میں قیمت نوے روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔شہریوں کا کہنا ہے حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی، ہر طرف منافع خوری کا بازار گرم ہے۔شہر کے بیشتر دکاندار اب بھی ستر سے پچاسی روپے فی لیٹر دودھ فروخت کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے باڑے اور فارمرز سے دودھ سستا مل رہا ہے، مہنگا ملے گا تو قیمت مزید بڑھا دیں گے۔کمشنر کراچی نے تازہ دودھ کی قیمت ستر روپے فی لیٹر مقرر کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy