مشاورت کے بغیر پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت نہ جائے، نواز شریف

Published on November 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

333
اسلام آباد(یو این پی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت سے متعلق معاملہ طول پکڑ گیا۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پی سی بی کو مشاورت کے بغیر کرکٹ ٹیم کو سیریز کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کرنے سے روک دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے پی سی بی کو ہدایت کی ہے کہ بھارت جانے کا فیصلہ واضح ہدایت سے قبل نہ کیا جائے۔ انہوں نے پی سی بی کو دورہ بھارت سے متعلق پیشگی اطلاع سے پہلے فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ وہ پاکستانی ٹیم کے بھارت جا کر کھیلنے کی مخالفت کریں گے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم سے بھی بات کریں گے۔ جبکہ چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وہ وفاقی وزیر داخلہ کا بیان نامناسب سمجھتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog