پاک فوج سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے کام کرتی رہے گی،آرمی چیف

Published on November 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

111
راولپنڈی(یو این پی)  آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں پاک فوج دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے کام کرتی رہے گی،اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان بھرپور کردار ادا کرتارہے گا،آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے آئیوری کوسٹ کادورہ کیا،آرمی چیف نے امن مشن میں تعینات پاکستانی فوجیوں سے ملاقات کی ،آرمی چیف نے پورا دن امن مشن میں موجود پاکستانی دستے کے ساتھ گزارااور فوجی افسروں اور جوانوں کی خدمات کو سراہا،جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا پاکستانی فوج اقوام متحدہ کے امن مشن میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے اور پاکستان عالمی امن میں اپنے تاریخی کردار پر فخر کرتا ہے،بری فوج کے سربراہ نے کہا پاکستان امن مشن میں سب سے زیادہ فوجی بھیجنے والا ملک ہے،پاک فوج دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے کام کرتی رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题