چمڑے کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 13 فیصد اضافہ

Published on July 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)چمڑے کی برآمدات میں جون 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 13.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 کے دوران چمڑے کی برآمدات میں 13.49 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جون 2022 کے دوران 3.5 ارب روپے کا چمڑا برامد کیا گیاجبکہ جون 2023 کے دوران برامدات کا حجم 3.95 ارب روپے رہا۔ اس طرح چمڑے کی برامد میں سالانہ بنیادوں پر 13.49 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes