جھنگ،یونین کونسل 13 شیخ جوہر سے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے تین پینل مد مقابل

Published on November 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

33
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )یونین کونسل 13 شیخ جوہر سے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے تین پینل مد مقابل ہیں ۔تحصیل جھنگ کی یونین کونسل 13 شیخ جوہرمیں چئیرمین اور وائس چئیرمین کے تین پینل الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔اس یو سی سے 2013 کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار خرم خان سیال نے ایم پی اے کی نشست کیلئے فتح حاصل کی تھی اور ایم این اے کی نشست ن لیگ کی امیدوار غلام بی بی بھروانہ نے جیتی تھی ۔اس یونین کونسل میں ن لیگ کی اکثریت ہونے کے با وجود کسی بھی امیدوار کو ن لیگ کا ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔چئیرمین اور وائس چئیرمین کے پینلوں میں رائے منور حیات بھٹی چئیرمین پیر حاجی انور شاہ وائس چئیر مین ،چوہدری حاکم علی جٹ چئیرمین الطاف بھروانہ وائس چئیرمین اور ڈاکٹر محمد داؤد شاہ چئیرمین اور ان کے وائس چئیرمین حاجی عمر حیات سیال ہیں ۔یونین کونسل میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد12,536ہے جن میں 7,078مرد ووٹرز اور 5,460 خواتین ووٹرز شامل ہیں ۔یونین کونسل کے کل چھ وارڈ ز میں پولنگ سٹیشنوں کی تعداد 10ہے جن میں سارے پولنگ سٹیشن کمبائنڈ رکھے گئے ہیں جبکہ مردوں اور عورتوں کیلئے کوئی بھی الگ سے پولنگ سٹیشن نہیں رکھا گیا ہے۔ پوری یونین کونسل کے چھ وارڈوں میں صرف دو امیدواروں کو مختلف پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جن میں وارڈ چھ میں کونسلر کی نشست کے امید وار حاجی محمد خلیل صادق کو جماعت اسلامی کی ٹکٹ اور وارڈ دو سے پیپلز پارٹی کی خواتین کونسلر بتول بی بی کو پیپلز پارٹی کی ٹکٹ جاری کی گئی ہے۔وارڈ دو سے بتول بی بی اور وارڈ چار سے آزاد امیدوار منیر احمد پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔یونین کونسل کے رہائشی مصطفےٰ شاہد نے بتایا کہ یونین کونسل 13 کا علاقہ اول دن سے ہی مختلف مسائل کاشکار رہا ہے جن میں سب سے زیادہ مسئلہ پینے کا صاف پانی اور سیوریج سسٹم کا ہے ۔ایک اور شخص قاسم شاہ نے بتایا کہ یہاں تعلیم اور صحت کے حوالے سے درپیش مسائل بہت پیچیدہ صورت میں ہیں جن کا ازالہ نہ کیا گیا تو اس یونین کونسل میں جان لیوہ بیماریوں کی حالت سنگین ہو سکتی ہے ۔شہزاد نامی شخص کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں سولنگ اور سڑکوں کے ساتھ ساتھ سیوریج کے مسائل اور صفائی کے مسائل پر بھی ضلعی حکومت کو توجہ دینی چاہئے ۔ان لوگوں کا کہنا تھا کہ یونین کونسل میں چئیرمین اور وائس چئیرمین کی نشست کیلئے تین پینل مد مقابل ہیں اور ہم ان تمام امیدواروں سے امید کرتے ہیں کہ وہ لوگوں کے مینڈیٹ کو صحیح طریقہ سے استعمال کرتے ہوئے یونین کونسل کے مسائل کے حل کیلئے اپنی جی توڑ کوشش کریں گے ۔

پولیس نے مختلف واقعات میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چئیرمین و وائس چئیرمین کے چھ امیدواروں سمیت تین سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلئے
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس نے مختلف واقعات میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چئیرمین و وائس چئیرمین کے چھ امیدواروں سمیت تین سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔ایس ایچ او تھانہ قادر پور حاکم علی نے یونین کونسل 43 سے امیدوار برائے چئیرمین عبدالرحمٰن اور امیدوار برائے وائس چئیرمین محمد منیر سمیت 90 افراد کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔تھانہ قادر پور کے سب انسپکٹر ثمر عباس کی رہورٹ پر منڈی شاہ جیونہ یونین کونسل 41 سے امیدوار برائے چئیرمین امیر خان اور وائس چئیرمین کے امیدوار ڈاکٹر منظور حسین سمیت 75 افراد کے خلاف ریلیاں نکالنے اور ہلڑ بازی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اسی طرح سب انسپکٹر اس عباس کی رپورٹ پر تھانہ وریام والا پولیس نے یونین کونسل 45 سے چئیرمین کے امید وار فواد رضا اور وائس چئیرمین کے امیدوار عون رضا سمیت 130 افراد کے خلاف الیکشن کے سلسلہ میں ریلیاں نکال کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مجلس وحدت المسلمین نے ضلع میں پانچ دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے شیخ اکرم گروپ کی حمایت کا اعلان
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مجلس وحدت المسلمین نے ضلع میں پانچ دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے شیخ اکرم گروپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔مجلس وحدت المسلمین کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید اظہر حسین کاظمی نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی جھنگ کے وارڈ چھ سے جنرل کونسلر کے امید وار عبدالرزاق جبکہ مختلف حلقوں میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم کے حمایت یافتہ امیدواروں کی سپورٹ کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ وارڈ چھ کے امیدوار عبدالرزاق کی حمایت کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے اس لئے یہاں مسلم لیگ ن کے ساتھ کوئی وعدہ نہیں کیا گیا ۔سید اظہر حسین کاظمی کے مطابق شہر کی پر امن فضا کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ شیخ اکرم گروپ کی حمایت کی جائے ۔ان کا کہنا تھاکہ اگر کوئی فرد واحد مجلس وحدت المسلمین کا نام استعمال کر کے شیخ محمد اکرم گروپ کے علاوہ کسی اور امیدوار کی حمایت کا اعلان کرے گا تو یہ اس کا ذاتی فعل تصور ہوگا ۔

گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی لاکھوں کا مال خاکستر۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تفصیلات کے مطابق جھنگ صدر سبزی منڈی کے قریب شیخ انجم نامی شخص کے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں کا مال خاکستر ہوا۔ر یسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر آ گ پر قابو پالیا اور لاکھوں کا مال محفوظ کیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

فائرنگ اورٹریفک کے مختلف حادث میں 07 ا فرا د شدیدزخمی
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ بھکر روڈ الخیر پیڑول پمپ کے قریب تیز رفتا ر موٹرسائیکل اور ٹرک کے درمیان پیش آیاجس سے 18سالہ محسن شہزاد 20سالہ محمد عمرشدید زخمی ہوا دوسرا حادثہ لوہاراں والا بازارمیں دو تیزموٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا جس سے 18سالہ یاد علی خان45سالہ رمضان بی بی شدید زخمی ہوئی تیسرا حادثہ بھکر روڈ موضع وجلانہ مدینہ رائس ملز کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کے راہگیر کو پیچھے سے ہٹ کرنے سے پیش آیا جس سے21سالہ ساجد حسین40سالہ فاطمہ شدید زخمی ہوئی چوتھا واقعہ گوجرہ روڈ گوندل لیباٹری کے قریب ایک نامعلوم شخص نے 25سالہ انوش پرویز نامی شخص کو گولی ماری جس سے وہ زخمی ہو گیاجنھین ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog