پانامہ کا ہدف نواز شریف‘ ڈیوڈ کیمرون اور روسی صدر تھے؛خواجہ سعد رفیق

Published on July 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

لاہور(یو این پی)مسلم لیگ (ن) کے راہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا ہدف نواز شریف‘ ڈیوڈ کیمرون اور روسی صدر پیوٹن تھے‘ نواز شریف پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات غلط ثابت ہوئے تو اپنے بیٹے کی کمپنی کی تنخواہ نہ لینے پر نااہل قرار دے دیئے گئے‘ شیخ رشید نے الزام لگایا کہ ہم نے ججوں کو پچاس ارب آفر کیے لیکن کسی نے نوٹس نہیں لیا‘ عمران خان نے ایک سینئر جج کے بارے میں جو کچھ کہا اس پر چیف جسٹس کو نوٹس لینا چاہیے‘ نواز شریف کو اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا‘ نواز شریف کے لئے الگ قانون ہے؟ اتوار کے روز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے راہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم نے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ قبول نہیں کیا لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کر دیا ہے۔ اب صادق اور امین کا تماشا اس ملک میں بہت دور تک جائے گا نواز شریف کی نااہلی منی لانڈرنگ یا کرپشن پر نہیں ہوئی‘ نواز شریف کو اس لیے نااہل کیا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی‘ عمران خان کے بارے میں الزامات علط ثابت ہوئے‘ نواز شریف کو اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا نواز شریف اب عوام کی عدالت میں اپیل کریں گے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شیخ رشید نے ججوں کو اربوں کی پیشکش کا الزام لگایا کسی نے نہیں پوچھا‘ عمران خان نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ انہیں سپریم کورٹ کے ایک جج نے خود فون کر کے کہا کہ آپ عدالت آئیں دھرنے نہ دیں اس پر بھی چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے‘ دونوں صاحبان کی ان باتوں پر ہم بھی سوال کریں گے اور عوام بھی سوال کرین گے۔ کیا نواز شریف کے لئے الگ قانون ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں نفرت انتشار کی سیاست نہیں کریں گے‘ ہم پر جنہوں نے حملہ کیا ہے یا انہین عقل نہیں ہے یا انہیں استعمال کیا گیا ہم سیاستدانوں نے مل کر چلنا ہے عمران خان بغلیں نہ جھانکیں ابھی بھی وقت ہے دھر جائیں کھودے گھڑے مین خود گر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کوئی ادارہ سازش میں ملوث نہیں‘ چند افراد سے ہمیں شکوہ ضرور ہے آج ایک شریف کو گھر بھیجا گیا ہے تو دوسرا آ گیا دوسرے کو بھیجو گے تو تیسرا‘ تیسرے کو بھیجو گے تو چوتھا آ جائے گا مخالفین مٹھائیاں نہ بانٹیں یہ ہضم نہیں ہوں گی‘ بلاول چھوٹی عمر کے ہیں لیکن بچوں والی حرکتیں نہ کریں‘ عمران خان کے ساتھ کوئی نہیں ہے ان کے ساتھ کوئی نوجوان چہرہ نہیں ہے‘ بعض لوگ ہیں جنہیں بولنے کے لئے مدر پدر آزادی ملی ہوئی ہے‘ عمران خان نے کہا کہ ایک سینئر جج نے ان سے درخواست کی اس پر جواب طلبی ہونی چاہیے سازش کے کچھ کردار سامنے آ جانے چاہئیں۔ ہمیں معلوم تا کہ تصویر کس نے لیک کی لیکن ہم خاموش رہے۔ پرویز مشرف سے پوچھے گا کوئی کہ وہ صادق اور امین ہیں؟ عمران خان ردی کے ٹکڑے‘ لنڈا مال جمع کر رہے ہیں ہم موروثی سیاست کے قائل نہیں لیکن ہمیں اس جانب مت دھکیلو۔ شہباز شریف اپنی محنت سے آگے آئے ہیں انہوں نے صوبے میں ڈلیور کیا ہے ہم نے کوئی اسٹے نہیں مانگا سب جگہ پیش ہوئے نواز شریف کو نااہل کیوں کیا گیا پاکستان کے عوام کے دماغ میں یہ سوال ہے وزیر اعظم کو حقیقی معنوں میں چیف ایگزیکٹو ہونا چاہیے ایک منتخب وزیر اعظم کو اس طرح نکالو گے تو سوال تو اٹھیں گے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بلاول جن کی زبان بول رہے ہین وہ انہں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے۔ جب موقع ملے وہ شارٹ لگا دیتے ہیں‘ پانامہ کا ہدف نواز شریف‘ دیوڈ کیمرون اور روسی صدر تھے‘ دو ججز نے ہمیں مافیا اور گارڈ فاردر کہا اس پر ہمیں بے حد تکلیف ہوئی واٹس ایپ کال پر ہم نے اعتراض کیا ہمیں تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا ہم چاہتے تو جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کر سکتے تھے تمام تر تحفظات کے باوجود ہم جے ائی ٹی میں پیش ہوئے اقلیت کے فیصلے کب تک لوگوں پر مسلط کئے جاتے رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题