بیماری پر ہی مریض کا آپریشن کیا جاتا ہے،چوہدری نثار

Published on November 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

index
واہ کینٹ(یو این پی) وزیرداخلہ چوہدری نثارکہتے ہیں کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا،ایم کیوایم یا پیپلزپارٹی کے تحفظات ہیں تو دور کیے جائیں گے،واہ کینٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کراچی آپریشن سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا، ایم کیو ایم نے 28 اگست2013 کوآپریشن کامطالبہ کیا تھا،ایم کیو ایم یا پیپلزپارٹی کے تحفظات ہیں تو دور کیے جائیں گے،مگرآپریشن جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں کراچی آپریشن میں تیزی آئی،بیماری پر ہی مریض کا آپریشن کیا جاتا ہے،دوہزارہ تیرہ اوردوہزار پندرہ کی کراچی میں زمین وآسمان کا فرق ہے،وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے دھندہ میں ملوث ہونے پرنادراسے دوسوملازمین نکال دیئے،اوران کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes