ترکی میں 6.9 شدت کا خوفناک زلزلہ، 14 افراد ہلاک

Published on January 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

انقرہ (یواین پی) ترکی کے مشرقی صوبے ایلازا میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، 14 افراد ہلاک، 300 زخمی، درجنوں عمارتیں تباہ۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں ایک خوفناک زلزلے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ زلزلے میں اب تک کم از کم 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 300 سے زائد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے جا چکے ہیں، اس کے علاوہ درجنوں عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔افسوسناک اطلاعات کے مطابق مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق ترکی 9۔6 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا ہے، زلزلہ ترکی کے مشرقی علاقے میں آیا۔اس سے قبل متعدد عمارتیں گرنے اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق 14 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ ترک خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقے خوفناک زلزلے سے لرز گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ترکی کے مشرقی علاقوں میں جمعہ کی شب کو تقریباً 9۔6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے بعد متاثرہ علاقوں کا رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یہ زلزلہ صرف ترکی نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں بھی محسوس کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے، اسرائیل، عمان، شام، اردن، لبنان اور دیگر میں بھی محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کو حالیہ کچھ عرصے کے دوران اس خطے میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے ایشیا کا خطہ گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل شدید زلزلوں کی زد میں ہے۔ پاکستان بھی مسلسل زلزلوں کے باعث متاثر ہو رہا ہے۔ جبکہ سال 2020 کے آغاز میں ماہرین نے پیشن گوئی کی تھی کہ رواں سال دنیا کے مختلف خطوں میں تباہ کن زلزلے آنے کا خدشہ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes