بڑے مگر مچھوں پر جلد ہاتھ ڈالا جائے گا،عابد شیر علی

Published on November 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

6
لاہور(یو این پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے نندی پور پاور پلانٹ کی بندش کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا، کہتے ہیں بجلی چوری میں ملوث بڑے مگر مچھوں پر جلد ہاتھ ڈالا جائے گا،واپڈا ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھاکہ نندی پور پاور پلانٹ کے بند ہونے کی خبریں انہوں نے میڈیا پر دیکھی ہیں جو کہ بے بنیاد ہیں، پلانٹ اس وقت ایک سو میگا واٹ پیداوار دے رہا ہے اور شام کو ایک سو اسی میگا واٹ پر چلا جائے گا، پلانٹ سے حسب ضرورت پیداوار لے رہے ہیں کیونکہ اس وقت ہائیڈل پاور کی پیداور چار ہزار تین سو میگا واٹ سے تجاوز کر گئی ہے لہٰذا دیگر سورسز سے زیادہ پیداوار لے کر گردشی قرضہ نہیں بڑھانا چاہتے،عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد بجلی چوری میں ملوث بڑے مگر مچھوں پر بھی جلد ہاتھ ڈالا جائے گا،وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اس وقت انڈسٹری میں زیرو لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ گھریلو صارفین کے لئے شہروں میں چھ گھنٹے اور دیہات میں آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes