دہشتگرد قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتے، آرمی چیف

Published on December 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

111
راولپنڈی(یواین پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پرحملے میں شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتری کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا اظہار کیا،ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے ایک بیان میں کراچی میں شہید ملٹری پولیس کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشتگردی کے یہ واقعات آپریشن ضرب عضب روکنے کی ناکام کوشش ہیں، ان حملوں سے دہشتگرد قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتے، آرمی چیف نے مزید کہا کے کہ ملٹری پولیس پر حملہ، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کسی بھی حد تک جایا جائے، پاک افواج سرزمین پاکستان سے ہر طرح کی دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes