نماز تہجد کے وقت دورکعت نفل اداکرنا دنیا کے تمام خزانوں سے بہترہیں لاثانی سرکار 

Published on October 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار نے مرکزی سیکرٹریٹ پرہفتہ وار محفل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشست سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نماز تہجد کے وقت دورکعت نفل اداکرنا دنیا کے تمام خزانوں اورانعامات سے بہترہیں،نماز فجر سے پہلے اگر آنکھ کھل جائے تواس موقع کوغنیمت جانتے ہوئے دوبارہ نہ لیٹیں بلکہ وضو کرکے خالصتاًاللہ تعالیٰ کی رضا اورمحبت میں دورکعت نماز نفل تہجد اداکرلیں،حضورنبی کریم ﷺ نے ان دونوافل کی فضیلت بتاتے ہوئے فرمایا کہ دنیا میں موجودجوکچھ بھی پیداکیاگیا ہے ان تمام خزانوں اورانعامات سے بڑھ کرتہجد کے یہ دونوافل ہیںیعنی تہجد کے وقت اداکئے گئے دونفل اللہ تعالیٰ کو اتنے محبوب ہیں۔آپﷺ نے پوری حیات طیبہ میں صرف چند مرتبہ تہجد کی نماز ادانہیں کی ،وہ بھی اس لئے کہ کہیں اللہ تعالیٰ میری امت پر اس نماز کوفرض نہ کردے ۔ آپ نے مزید کہا کہ خالص اللہ تعالیٰ کی رضا اورمحبت میں چاشت کے دورکعت نفل پڑھنا پورے بدن کاصدقہ اداکرنے کے برابرہے یعنی صبح آٹھ بجے کے بعد سے لیکر بارہ بجے زوال تک یہ نماز چاشت اداکی جاتی ہے ۔حضورنبی کریم ﷺ نے اپنے ایک صحابیؓ کویہ نصیحت فرمائی کہ انسان کے وجودمیں 360جوڑہیں اوران تمام جوڑوں کاصدقہ یعنی پورے وجود کاصدقہ اداکرناہوتو نماز چاشت کے دورکعت نفل اداکرلیاکریں۔نماز چاشت کے دونفل پورے انسانی وجود کاصدقہ اداکرنے کے برابرہیں۔اس نمازکے اداکرنے والے کوپورے وجود کاصدقہ دینے کے علاوہ عبادت کااجر الگ سے عطا کیاجاتاہے۔کسی بھی عبادت کواس وقت ہی شرف قبولیت عطا ہوتاہے جب وہ عبادت خالصتاًاللہ تعالیٰ کی رضا اورمحبت میں اداکی جاتی ہے۔تربیتی نشست کے شرکائے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہاکہ روزمرہ کی زندگی میںیہ بہت ساری چھوٹی چھوٹی چیزیں ہوتی ہیں جن کو ہم نظرانداز کررہے ہیں لیکن یہ بہت فائدے کی چیزیں ہیں۔راستے میں کوئی چیز ایسی پڑی ہے جس سے کسی کے گرنے کا خطرہ ہومثلاًکوئی پتھر پڑاہے یا کوئی کانٹاپڑاہے اس کو اٹھا کرسائیڈ پر رکھ دیں تاکہ کسی کوکوئی تکلیف نہ ہو،تو آپ کایہ عمل بھی آپ کیلئے صدقہ لکھاجاتا ہے،راستے سے تکلیف دہ چیز کواٹھانے کے عمل کی وجہ سے اللہ تعالیٰ آپ پرآنیوالی آفات وبلیات کوٹال دیتاہے اوراپنی رحمت میں لے لیتاہے۔نماز اوراللہ تعالیٰ کے ذکرسے اپنے دلوں کوآباد رکھیں۔محفل پاک وروحانی تربیتی نشست میں شرکاء کیلئے لنگر شریف کاخصوصی اہتمام کیاگیا ،ملک وملت کی سلامتی ،استحکام اورامت محمدیہ ﷺ کے اتحاد واتفاق کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy