میرا کے ثانوی ا یوارڈ کی کوئی حیثیت نہیں، ہمایوں گیلانی

Published on December 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

index
میرا جی کو ایوارڈ واپس کر دینا چاہیے ، بابر اسلم
اسلام آباد(شوبز رپورٹر) با خبر ذرائع سے پتہ چلا کہ ہوٹل فلم کے ولن ہمایوں گیلانی اور بابر اسلم نے نجی موسیقی کی تقریب میں دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی پہلی بالی ووڈ فلم ہوٹل کا ایوارڈ واپس کرنے کا فیصلہ بروقت اور صحیح تھا اس سے ہندوستان میں پھیلی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے موضوع پردنیا بھر میں آگاہی ہو رہی ہے ۔بابر اسلم کا کہنا ہے کہ ہوٹل فلم کی ہیروئن میرا کو چاہیے کہ وہ بھی انسانیت کو سامنے رکھتے ہوئے ایوارڈ دل بڑا کر کے ایواڈ واپس کردینا چاہیے۔ اس سلسلے میں ہمایوں کا کہنا تھا کہ اصل اہمیت فلم کے ایوارڈ کی ہوتی ہے میرا کا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ایک ثانوی حیثیت رکھتا ہے جو انہیں اخلاقی طور پر خود ہی واپس کر دینا چاہیے۔ بابر اسلم کے مطابق پاکستانی فلموں کی چوتھے دہلی فلم فیسٹیول میں پابندی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس بات سے یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ بھارت میں پاکستان مخالف جذبات کو بہانہ بنا کربھارت اپنے مسائل پر پردہ پوشی کر رہا ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ دہلی سفر کر رہے ہیں اس کے جواب میں ہمایوں نے کہا کہ میں ہوٹل ٹیم اور پاکستان کی عوام کے جذبات کے ساتھ کھڑا ہوں اور فلم فیسٹیول کے صدر رام کشور پارچہ کے انتہا پسندانہ رویے کی مذمت کرتا ہوں۔ ہر باشعور پاکستانی بشمول میرا اس تحریک میں شامل ہو کر انتہا پسندی کی حوصلے شکنی کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme