سلمان اور کترینہ 2013میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیے گئے

Published on December 19, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments

\"6\"

ممبئی… بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور دبنگ سلمان خان کو سال 2013میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی بالی وڈشخصیات قرار دے دیا گیاہے ۔سپر ہٹ ہیرو دبنگ سلمان خان جن کی ایک بھی فلم اس سال ریلیز کیلئے پیش نہیں کی گئی لیکن اسکے باوجود انہیں گوگل میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جبکہ دوسری کترینہ کیف جنکی فلم دھوم3 ریلیز کیلئے تیار ہے اور آئندہ چند دِنوں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی انٹر نیٹ صارفین کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہیں۔معروف سرچ انجن گوگل کی جانب سے کروائے گئے ایک سروے کے مطابق دونوں اسٹارز کی جوڑی نے بالی ووڈ کے دیگر تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور انٹرنیٹ کی دنیا میں تلاش کی جانیوالی بالی وڈ شخصیات میں سب سے آگے نکل گئے جنکے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog