آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹرافی (آج) عالمی سفر کا آغاز کرے گی، پاکستان آمد 11 جنوری کو ہو گی

Published on December 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 628)      No Comments

BRIDGETOWN, BARBADOS - MAY 15:  The Men's and Women's series trophies are pictured ahead of the ICC World Twenty20 Final at the Kensington Oval on May 15, 2010 in Bridgetown, Barbados.  (Photo by Clive Rose/Getty Images)

ممبئی (یو این پی) آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹرافی (آج) اتوار سے عالمی سفر کا آغاز کرے گی، ٹرافی پہلے سکاٹ لینڈ جائے گی اور 12 ممالک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آئندہ سال یکم فروری کو واپس بھارت پہنچے گی۔ میگا ٹرافی کی پاکستان آمد 11 جنوری کو ہو گی اور دو روز یہاں پر رہنے کے بعد بنگلہ دیش روانہ ہو گئی۔ ورلڈ کپ 11 مارچ سے 3 اپریل تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں سری لنکن ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عالمی سفر کے دوران ٹرافی کو ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میچز کے علاوہ کئی دوسرے عوامی مقامات پر نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا جہاں پر شائقین اس کی جھلکیاں دیکھیں گے۔ ٹرافی پہلے سکاٹ لینڈ جائے گی اور پھر وہاں سے آئرلینڈ، انگلینڈ، ہالینڈ، جنوبی افریقہ، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور پھر آخر میں آسٹریلیا سے ہوتی ہوئی یکم فروری کو واپس نئی دہلی، بھارت پہنچے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes