سرکاری محکمے اپنی کار کردگی سے شہروں کے لئے بہتر سہولیات پیدا کریں حسنین خالد سنپال

Published on July 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی) قائمقام ڈپٹی کمشنر حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ محدود وسائل ہماری ترقی اور کار کردگی میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیں ہمیں موجودہ وسائل کو اس انداز میں بروئے کار لانا ہے کہ ہم لوگوں کے لئے زیادہ زیادہ آسانیاں پیدا کر سکیں سرکاری محکمے اپنی کار کردگی سے شہروں کے لئے بہتر سہولیات پیدا کریں انسداد ڈینگی کے لئے ایس او پیز پر عملد رآمد کے لئے عام شہریوں اور کاروباری حضرات کے لئے آگاہی پروگرام کو تواتر سے جاری رکھا جائے اور ڈینگی سے بچاو کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق شہریوں کو بتانے کے ساتھ ساتھ سکولوں کالجوں کے طالبعلموں کو بھی آگاہ رکھا جائے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک عباس ذوا لقر نین ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی مو جود تھے ۔ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور سر ویلینس کی ذمہ داریوں کے لئے متعین ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کر رہی ہیںقائمقام ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے محکمہ بلڈنگ ،پبلک ہیلتھ اور بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے زیر انتظام عمارتوں میں صفائی ستھرائی ،سیو ریج لائنوں کی مرمت اور واٹر سپلائی کے انتظامات کو بہترین حالت میں رکھیں نل اور واٹر سپلائی پائپوں کی لیکیج کسی جگہ سے نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران کو ہدائیت کی کہ وہ انسداد ڈینگی میٹنگ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme