عامر خان کی 18 دسمبر کو پاکستان آمد متوقع

Published on December 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 814)      No Comments

55
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان باکسنگ فیڈڑیشن کے کے تعاون اور پاکستان رینجرز سندھ کے زیر اہتمام آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ (کل) پیر سے پیپلز سپورٹس کمپلیکس استاد عبداللہ بلوچ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے۔ 8 روزہ ٹورنامنٹ میں سندھ کی دو ٹیموں سمیت بلوچستان، پنجاب، کے پی کے، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، پاکستان آرمی، نیوی، ایئرفورس، سندھ رینجرز، سندھ پولیس، واپڈا، ریلوے، ایچ ای سی، کے پی ٹی اور کے الیکٹرک کی ٹیمیں مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔ ایونٹ میں شریک باکسرز کے درمیان 56، 60، 64، 69، 75، 81، 91 اور 91 پلس کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog