سردی کی لہر سے فلو ، نزلہ زکام ، کھانسی نے وبائی شکل اختیار کرلی

Published on January 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 595)      No Comments

444
راولپنڈی(یو این پی)سردی کی لہر کے باعث ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں فلو ، نزلہ ذکام ، کھانسی نے وبائی شکل اختیار لی ہے اور ہر دوسرا شخص اس عارضے میں مبتلا ہے، ان علامات کے برقرار رہنے اور مناسب علاج نہ ہونے سے سانس اور سینے کے امراض بھی بڑھ رہے ہیں۔ موسمی شدت کے اثرات سے بچنے کے لئے شہری گرم کپڑے پہنیں، گرم مشروبات کا استعمال زیادہ کریں اور علاج سے غفلت نہ برتیں ۔ راولپنڈی میڈیکل کالج اور بے نظیربھٹو ہسپتال کے شعبہ امراض ناک ، کان اور حلق پروفیسر محمداسلم نے موسمی بیماریوں کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں اور معمر افراد کے لئے خشک سردی کے طویل سیزن کے بعد حالیہ سردی کی لہرمشکلات کا باعث ہے اور اگر وہ اس سے نمٹنے کیلئے مناسب احتیاطی تدابیر نہ اپنائیں توان کے لئے صورت حال زیادہ پریشان کن ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جسم کو سردی سے بچانے کیلئے موسمی اعتبار سے ملبوسات کااستعمال کیا جائے اور بلخوص ، سر ، گردن اور کان ڈھانپ کر رکھے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ نزلہ ، ذوکام اور فلو کی وجہ سے سینے اور سانس کے امراض بھی لاحق ہو جاتے ہیں اور بخار سے نقاہت اور جسم میں درد رہتے ہیں۔ محمد اسلم چوہدری نے کہاکہ پہاڑی علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں مریض ہسپتال میں لائے جا رہے ہیں جن میں بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ سے امراض سے بچاو ممکن ہے اور موسمی حالات کی مناسبت سے کھانے پینے اور رہن سہن کے طور طریقے اپنا کر بیماریوں کا حملہ روکا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme