عبدالحکیم، کامیابی پر ضلع کے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں سردار احمد یار ہراج

Published on December 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 697)      No Comments

llllعبدالحکیم (یواین پی)لوکل باڈی الیکشن میں شاندار کامیابی پر ضلع کے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہارہراج گروپ کے سربراہ سردار احمد یار ہراج نے عبدالحکیم کے علاقہ مظہر آباد میں پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے سردار خضرحیات ہراج تھے،سردار احمد یار ہراج نے کہا کہ ہمارے تمام امیدواروں نے باحیثیت آذاد امیدوار الیکشن میں حصہ لیا اور بھر پور مقابلہ کرتے ہوئے اپنے اپنے حلقوں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ ہراج گروپ نے اپنے دور اقتدار میں جو ترقیاتی کام کروائے تھے عوام نے انہیں آج تک یاد رکھا اور ہمیں اس کا صلہ دے دیا ہے انہوں نے بتایا کہ ہراج گروپ نے صوبائی حلقہ 215کی کل 17 میں سے 13نشتوں پرکامیابی حاصل کی ہیں جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن صرف 3سیٹیں ہی جیت سکی ہے اس طرح سردار احمد یار ہراج گروپ ضلع خانیوال میں ایک مضبوط گروپ کے طور پر سامنے آیا ہے، خطاب کے آغاز میں انہوں نے کامیاب امیدواروں جن میں مہر غلام عباس ہراج بلا مقابلہ چیئر مین،چودھری آصف علی بندیشہ،مہر انصر عباس ہراج چیئر مین، امیر خان پہوڑ،مہر پرویز اختر نکیانہ وائس چیئرمین ودیگر کامیاب امیدواران مہر اقبال کندلہ چیئرمین،مہر ظہور تھراج،چودھری اقبال آرائیں،میاں حسن رضا میانہ،قسور حسین بھٹی کو مبارکبادی ،تقریب میں چودھری عبدالغفار گجر،محمد اشرف آرائیں،میاں نوید میانہ،ظہیر عباس چشتی،رانا ریاض حسین،حاجی شفیق احمد مرالی،مہر انصر عباس ہراج ،حیدر عباس ہراج نے شرکت کی،قبل ازاں تقریب میں گھوڑا ڈانس ہوا جس سے حاضرین محظوظ ہوئے،تقریب کے حاضرین کو حاجی مظہر حیات ہراج نے پر تکلف ظہرانہ دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme