ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس پیر 22 دسمبر کوہوں گے

Published on December 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

6666666666
اسلام آباد۔۔۔ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس پیر 22 دسمبر کی شام منعقد ہوں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی زون کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہوگا جبکہ ملک بھر میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے جن میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان شرکت کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زونل کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا ۔ ربیع الاول کے چاند کا فیصلہ ملک بھر سے اکٹھی ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھ کر کیاجائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy