آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچے ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے؛ سیدہ صائمہ وارثی

Published on December 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

IMG_20151216_102042_Fotorراولپنڈی (یو این پی) سانحہ پشاور کو ایک سال پورا ہونے پر شہید ہونے والے بچوں کیلئے ملک بھر میں تقاریب منعقد ہوئیں۔ اسی سلسلے کی ایک تقریب راولپنڈی کے مقامی سکول گڈ سٹارٹ پری سکول میں بھی منعقد ہوئی جس میں اسکول کے اساتذہ اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں آرمی پبلک سکول کے بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیںاور بچوں نے تقاریر میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکول کی ہیڈ مسٹریس سیدہ صائمہ وارثی کا کہنا تھا کہ ان معصوم بچوں کی یاد کبھی بھی دل سے نہیں بھلائی جا سکتی۔معصوم اور نہتے بچوں پر حملہ کر کے جس بربریت اور درندگی کا مظاہرہ کیاگیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان شہید بچوں کا خون ضرور رنگ لائے گا اور جلد ہی پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کے اس ناسور سے پاک ہو جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ آج قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متفق و متحد ہے اور افواج پاکستان دہشت گردوں کے خلاف مسلسل کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہم ایک نیا سویرا دیکھیں گے اور ہماری آنے والی نسلیں ایک پر امن اور خوشحال پاکستان میں سانس لیں گی۔ شہید طلباء کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خالد قاضی نے کہا کہ یقیناً اولاد کا دکھ سب سے بڑا دکھ ہے لیکن خوش قسمت ہیں وہ والدین جن کے بہادر بچوں نے اس ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔

IMG_20151216_101409_Fotor

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog