پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات

Published on December 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

0
مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے
شجاع آباد میں کار نہر میں گر گئی۔ حادثہ کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے
    ملتان/ وہاڑی/ شیخوپورہ/ سرگودھا (یو این پی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں کار نہر میں گر گئی۔ حادثہ کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچے کو زندہ بچا لیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی نعشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں۔ جاں بحق افراد میں مختیار، ممتاز، امتیاز، وحید، منیر اور منیب شامل ہیں۔ حادثہ کا شکار ہونے والے افراد ملتان سے شجاع آباد جا رہے تھے جبکہ وہاڑی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ سلاں والی کے قریب دھند کے باعث سرگودھا روڈ پر ڈمپر نے موٹرسائیکل پر سوار دو بھائیوں کو کچل دیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ شدید دھند کے باعث نارووال میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں علاج کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شیخوپورہ میں کار اور ڈمپر کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ شدید دھند کے باعث پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹرروے سیکشن کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جبکہ فیصل آباد سے گوجرہ تک موٹروے سیکشن کو بھی دھند کے باعث ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ موٹروے پر سفر کرنے والوں کو فوگ لائٹس آن رکھنے اور گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes